لاہور سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

Sep 24, 2023 | 23:34:PM
لاہور سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: دنیا کی 8ویں بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو سر کرنے والے میاں بیوی احمد عزیر اور انعم عزیر
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) کوہ پیمائی کی دنیا سے ایک اور اچھی خبر آ گئی، لاہور کے رہائشی احمد عزیر نے اہلیہ انعم عزیر کے ہمراہ ماؤنٹ مناسلو کو سر کر لیا۔

لاہور کے رہائشی احمد عزیر اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماؤنٹ مناسلو کو سر کر لیا۔ انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی بن گئے ہیں۔ احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد آصف کی بابراعظم پر تنقید ،بڑا چیلنج دیدیا

پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں۔ 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی 8ویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔