یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی

Sep 24, 2023 | 10:58:AM
 یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے ’’یوٹیوب کریٹ‘‘ کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے ’’یوٹیوب کریٹ‘‘ کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

  

ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،نشیبی علاقے زیر آب 

مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔