اسلام آباد پولیس نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا

Sep 24, 2022 | 17:26:PM
اسلام آباد پولیس نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کرلیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر دھرنے سے نمٹنے کیلئے اعلی سطح کا اہم اجلاس ہوا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت منعقد ہوا اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائے گی۔ افسران کو کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔ 

میٹنگ میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور افسران کو دھرنے سے نمٹنے کے لئے مکمل بریف کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

 شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔