ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آ گئی۔۔ ۔

Sep 24, 2021 | 13:38:PM
ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آ گئی۔۔ ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کراچی میں پولیس نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونےکی صورت میں صرف انتباہ کرکے چھوڑ دیا جائےگا۔اے آئی جی آپریشنز نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزکو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
سکھر میں گذشتہ روز ویکسین کارڈ نہ ہونے پرگرفتارکئے گئے 91 افراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، تمام افرادکو ضمانت پر رہائی مل گئی۔
 ان افراد کو مارکیٹ ، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ، ان کے خلاف 16 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینک سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کیلئے بری خبر