پٹاخے چل گئے۔۔3افرادہلاک، 4شدید زخمی 

Sep 24, 2021 | 12:11:PM
پٹاخوں، دکان ، دھماکے
کیپشن: پٹاخوں کی دکان میں دھماکے کے بعد کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے چامراجپیٹ علاقے میں ایک ٹرانسپورٹ آفس میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی مارے گئے، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

  بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سے ہلاک ہونے والوں میں 50 سالہ فیاض، 29 سالہ منوہر اور 45 سالہ اسلم شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض پٹاخوں کی دکان چلاتا تھا، منوہر کیری ڈبہ ڈرائیور تھا اور اسلم ٹائر پنکچرکی دکان چلا رہا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 10 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔فائربرگیڈ کے اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، تاہم دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ دکان پر پٹاخے رکھنےکے لیے کوئی حفاظتی اتنظام نہیں کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: قاتل مودی۔۔سکھوں نے واشنگٹن میں خالصتان کے پرچم لہر ا دیئے، ہوٹل کے باہر دھرنا