نابالغ لڑکی کا امریکا میں جنسی استحصال کرنے کا ملزم  پشاور سےکیسے گرفتار ہوا؟جانیے

Sep 24, 2021 | 00:59:AM
پشاور،سے ،امریکی خاتون،کا ،جنسی استحصال، کا ،ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم پولیس کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ایف آئی اے نے امریکا میں ایک نابالغ لڑکی تک اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے غیرقانونی رسائی حاصل کر کے مبینہ طور پر زیادتی اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کے الزام میں پشاور سے ملزم کو  ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران باپ بیٹے کو گرفتار کیا گیا تھا اور بیٹے نے اپنے جرم کو قبول کر لیا جس کے بعد والد کو رہا کردیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے ریسٹون میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی پشاور کے علاقے حیات آباد میں رہنے والے شخص کی مبینہ جنسی ہوس کا شکار ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کو سنیپ چیٹ کے ذریعے نشانہ بنا کر دھمکیاں دی گئیں کہ اگر اس نے چیٹ نہ کی تو ملزم  اس کی برہنہ تصاویر جاری کردے گا جنہیں چائلڈ پورنوگرافی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے رابطہ کیا۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کے لیے سنیپ چیٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن سوشل میڈیا ایپ کے افسران نے کوئی جواب نہیں دیا، اس دوران مشتبہ فرد نے نابالغ لڑکی کی عریاں تصویر سنیپ چیٹ پر اس سے رابطے میں رہنے والے افراد کو براہ راست میسج کیں۔ایک انتظامی درخواست کے بعد فیس بک نے ایف بی آئی کو اس انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں جو مشتبہ شخص استعمال کر رہا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ تمام معلومات ایف آئی اے کو بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ نے شوہر کے نام کا اعلان کر دیا

ایف آئی اے نے ایف بی آئی کے بیان کی بنیاد پر انکوائری شروع کی، تفتیشی ایجنسی نے تلاشی لی اور وارنٹ ضبط کیے اور ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، باپ بیٹے کو گرفتار کیا اور ان کے موبائل فون ضبط کر لیے۔

ایف آئی آر کے مطابق والد نے کہا کہ اگرچہ موبائل نمبر اس کے نام پر رجسٹرڈ تھا لیکن اسے ان کا بیٹا استعمال کرتا تھا، ان کے بیان کی بیٹے نے توثیق کی اور جرم قبول کر لیا جس کے بعد لڑکے کے والد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے نابالغ متاثرہ کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی اور بعد میں اس کی عریاں تصویر بھی مل گئی، اس نے مزید اعتراف کیا کہ اس نے اس کو بلیک میل کرنے کے لیے واضح تصویر کا استعمال کیا اور وہ چاہتا تھا کہ لڑکی اس طرح کی مزید تصاویر بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا