ادویات خردبرد سکینڈل،نجی فارما کمپنی کا مالک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر) اینٹی کرپشن ملتان کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےنجی فارما کمپنی کے مالک کو 14 کروڑ روپے ادویات خردبرد سکینڈل میں گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی کی ہدایت پر سرکل آفیسر نوید انجم کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران نجی فارما کمپنی کے مالک منور قریشی حراست میں لے لیا ،منور قریشی پر محکمہ صحت افسران کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا گیا ہے، 14 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔سینئر سول جج احسان صابر کی عدالت نے منور قریشی کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔محکمہ صحت کے ملوث افسران و ملازمین کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد آج بھی بند، 400 ٹرکوں کا سامان خراب ہوچکا