تقرر و تبادلے، شازیہ رحمان کی جگہ صدف اکبر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان کو تبدیل کر دیا گیا، ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔
محمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کو تبدیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شرق پور انعم اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کو اسسٹنٹ کمشنر شرق پور تعینات کردیا گیا۔
شینہ اعظم اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ تعینات، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع کو تبدیل کر دیا گیا۔
فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف احمد ندیم کو تبدیل کر دیا گیا، محمد جنید خان کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا