وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 8خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں،خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ کردیا، وجہ بھی سامنے آ گئی