اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دونگی: ماہرہ خان

Oct 24, 2025 | 16:10:PM
اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دونگی: ماہرہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپر سٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں  اپنی بہو کو دوں گی۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی ،دعائے خیر کی تقریب کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھا، میری دعائے خیر کے جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا، اس جوڑے پر میں نے ہلکا پھلکا میک اپ، جیولری اور پھولوں کے گہنے کے ساتھ چوٹی باندھی تھی۔ 

ماہرہ خان  کا کہنا تھا کہ یہ جوڑا میرے لیے بے حد خاص ہے جسے میں مستقبل میں اپنی بہو کو دوں گی اور اسے سمجھاؤں گی کہ اس کا خیال رکھنا کیونکہ یہ جوڑا میں نے بہت پیار اورمحبت سے بنوایا ہے۔
واضح  رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جبکہ پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔