کم کارڈیشیئن کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ ماڈل کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی سوشل میڈیا سٹار اور ماڈل کم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ سے متعلق دماغی اینیورزم کی تشخیص ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز ’’دی کارڈیشیئنز‘‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ویڈیو کلپ میں کم کارڈیشیئن کو ایم آر آئی سکین کے دوران دکھایا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایاکہ ڈاکٹرز نے کہا ہےکہ ایک چھوٹا سا اینیورزم ہے،ان کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اوہ کم کے مطابق ڈاکٹرز نے اس کیفیت کو ’’صرف ذہنی دباؤ‘‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق کم اس وقت اپنی مصروف زندگی، قانون کی تعلیم اور ذاتی زندگی کے دباؤ کے باعث ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں نے وزن کیسے کم کیا ؟نئی بحث چھڑگئی
ان کاکہناہے کہ طلاق کے بعد انہیں دوبارہ سورائیسس کی بیماری نے بھی متاثر کیا، جو ان کے مطابق ذہنی دباؤ سے جڑی ہے۔کم کارڈیشیئن کے مطابق ان کی اولین ترجیح اپنے چار بچوں کو اس بیماری کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔