ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 6 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات
ٹماٹر 400 روپے فی کلو ، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ،مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد مزیداضافہ ریکارڈکیاگیاجبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں،25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق انرجی سیور2.51،انڈے 2.38 اور چینی 2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول1.19 فیصد سستے ہوئے،دالیں، آٹااورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329روپے45 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتےتک ملک میں ٹماٹرکی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سےزیادہ قیمت 400 روپے فی کلو تک ہے۔