پاکستان کا میڈیکل سائنس میں اہم کارنامہ ، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی ، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی گئی ہے۔
چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو "I Care 50X” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے (پارٹس) مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔
یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو 2025ء میں توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں شرکاء کو اس کی خصوصیات اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے، جبکہ پاکستان میں اس کی تیاری پر صرف 3 سے 4 ملین روپے لاگت آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ "I Care 50X” ایکسرے مشین جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف 10 سیکنڈ میں ایکسرے کی فوٹیج فراہم کرتی ہے۔
اس کی ریڈیالوجی شعاعوں کی شدت بھی کم ہے، جس سے مریضوں کو محفوظ تشخیص ممکن ہوتی ہے۔
یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا گیا تھا، اور تقریباً پانچ سال کی محنت کے بعد اس کامیابی کو حاصل کیا گیا۔
ملک کے مختلف ہسپتالوں میں اس مشین کا استعمال شروع ہو چکا ہے، جو پاکستان کی میڈیکل انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔