مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی کلو 29 روپے بڑھ کر 453 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ 2 دنوں کے دوران برائلر گوشت کی قیمت مجموعی طور پر 58 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 285 روپے فی کلو اور پرچون میں قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
فارمی انڈے بھی 2 روپے اضافے کے ساتھ 329 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طاقتور بیٹری،بہترین کیمرا،ریڈمی کا سستا فون متعارف،قیمت جانیے
دوسری جانب پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے، مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے، ملک سے انڈوں کی برآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ قرنطینہ حیوانیات نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے امریکا کو اب تک 18 لاکھ 99 ہزار 240 درجن انڈے ایکسپورٹ کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.37 ملین امریکی ڈالر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان سے مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ مالی سال 24-2023 میں 14 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
پاکستان سے انڈوں کی برآمدات متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، سومالیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کو بھی کی جا رہی ہیں۔
محکمہ قرنطینہ حیوانیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو 17.22 ملین ڈالر ، ہانگ کانگ کو 5.44 لاکھ ڈالر، بحرین کو 3.29 لاکھ ڈالر، کویت کو 3.16 لاکھ ڈالر، سومالیہ کو 2.41 لاکھ ڈالر جبکہ افغانستان کو 1.07 ملین ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے۔
مالی سال 25-2024 میں 11 سو 69 میٹرک ٹن انڈے محلول کی شکل میں بھی ایکسپورٹ کیے گئے، جن کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 930 امریکی ڈالر رہی۔
ماہرین کے مطابق ان برآمدات میں اضافہ پاکستان کی زرعی صنعت اور لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے مثبت پیش رفت ہے جو زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔