اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کرچکے، سعودی وزارتِ حج و عمرہ کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوچکے ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اس تعداد میں پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا اور تیسرے نمبر پر بھارتی زائرین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونیوالی چھ پروازیں منسوخ
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ چوتھے نمبر پر عراق اور پانچویں نمبر پر مصری زائرین ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز جون میں کیا گیا تھا۔