آئی فون 17 پرو میکس کا ٹیکس بھرنا ہو گیا آسان، بڑی سہولت متعارف

Oct 24, 2025 | 08:59:AM
آئی فون 17 پرو میکس کا ٹیکس بھرنا ہو گیا آسان، بڑی سہولت متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اب پی ٹی اے (PTA) ٹیکس کی یک مشت ادائیگی کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی۔

بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال (Alfa Mall) نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

الفا مال کے مطابق ماہانہ اقساط کی ادائیگی 10,825 روپے سے شروع ہوگی  جبکہ قلیل مدتی منصوبے (3 یا 6 ماہ) بغیر سود کے دستیاب ہیں۔ طویل المدتی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا۔

 یہ بھی  پڑھیں: خیبر پختونخوا  کی کابینہ کالعدم ہوجائیگی ؟رانا ثنا  اللہ  کے  بیان نے  کھلبلی مچا دی

 یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔

درخواست کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “Buy Now, Pay Later” کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔