وزیراعظم عمران خان کی میچ دیکھتے تصویر وائرل،تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

Oct 24, 2021 | 23:22:PM
وزیراعظم کی تصاویر وائرل، قومی ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم عمران خان پاک بھارت میچ دیکھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئی۔وزیراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملادیا، موقع موقع کی رٹ لگائے والوں کو بڑے ٹاکرے میں سکون لینے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی میچ انجوائے کیا۔
سوشل میڈ پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماد اظہر نے سیلفی لے رہے ہیں، جس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور امین اسلم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف جیت پر وہاب اور وسیم اکرم کا بھنگڑا، ویڈیو وائرل