وزیر اعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی کیساتھ عمرہ کے دوران تصاویر شیئر

Oct 24, 2021 | 19:24:PM
وزیراعظم ،عمران حان،عمرہ،تصاویر شیئر
کیپشن: وزیر اعظم کی عمرہ کی ادائیکی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کے ہمراہ مکّہ میں لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مکّہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یا درہے کہ گزشتہ روز وزير اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ نے اُن کا استقبال کیا تھا۔بعدازاں وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبویﷺ میں نماز بھی ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اورمذہبی جماعت میں مذاکرات کامیاب، راستے کب کھلیں گے؟ خبر آگئی

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)