پاک بھارت ٹاکرا: شاہد آفریدی بھی پر جوش

Oct 24, 2021 | 12:23:PM
شاہد آفریدی بھی پر جوش ہیں
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں سابق کرکٹرز بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں،پاک بھارت میچ کیلئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی تیاری کرلی۔

 ان تصاویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے،شاہد آفریدی نے تحفہ بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کا شکریہ ادا کیا،اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللّٰہ! وہ یہ جرسی پاک بھارت میچ کے لیے خصوصی طور پر پہنیں گے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    لاہور قلندرز کا پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی نغمہ