لاہور قلندرز کا پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی نغمہ

Oct 24, 2021 | 10:52:AM
لاہور قلندر کا پاکستانی ٹیم کے لئے نغمہ
کیپشن: لاہور قلندر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)2منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل  ویڈیو  کے لیرکس  میں  پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین انداز میں  پرجوش کرنے کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول اور  متحرک فرنچائز  لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی نغمہ ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

 لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا ہے،پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے، عاطف رانا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شامل لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو جیت دلوائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے،دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور  بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی دیکھنے کو ملے گا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    حرا مانی کے شوہر نے بیوی سے انوکھی فرمائش کر دی۔۔۔۔؟