کورونا وائرس کہیں دوبارہ نہ پھیل جائے۔۔سکول بند  اور  پروازیں معطل

Oct 24, 2021 | 09:14:AM
چین، کورونا ، وائرس
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ہمسایہ ملک چین  کے شمالی اور شمالی مغربی علاقوں میں کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ہونے پرسکول بند  اور  پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے چین میں دو ایئرپورٹس ’ژی‘ اور لین ژو پر آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام پبلک مقامات بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔چینی حکام جہاں سے بھی  کورونا وائرس کے نئےکیسز سامنے آتے ہیں وہاں پر  لاک ڈاﺅن لگا دیتے ہیں۔ حکومتی سطح پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کے سبب چین میں وائرس کے مقامی پھیلاﺅ کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے تاہم بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی سامان یا لوگوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اس حالیہ پھیلاﺅ کو بھی غیرملکی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے اس نئے پھیلاﺅ کو ممکنہ طور پر سیاحوں کے ایک گروپ سے جوڑا جا رہا ہے جو کورونا وائرس لے کر چین پہنچے۔یہ سیاح شنگھائی آئے اور وہاں سے چینی صوبے گانسو اور اندرون منگولیا تک گئے۔ ان علاقوں کے علاوہ بیجنگ اور دیگر شہروں میں بھی وائرس کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں اوران کا تعلق انہی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کا یہ نیا حملہ زیادہ ترشمالی اور شمالی مغربی علاقوں میں پھیلا ہے  اورنئے مریضوں کی بڑی تعداد ان ہی علاقوں سے سامنے آ رہی ہے۔غیر ممالک سے آنے والی باشندوں کی چین آنے پر سخت سکرنینگ کی جاتی ہے ۔چین نے ابھی تک سرحدی راستوں کو بند کر رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید  18افراد کی جان لے گیا،مثبت کیسز کی شرح کمی