برطانوی ہائی کمشنر کا برطانوی ویزا سے متعلق پاکستانیوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں ںے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا۔
15 جولائی کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام "سادہ اور محفوظ" ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔
The UK is launching eVisas in Pakistan for most students and workers applying for more than 6 months! It will make it simpler and safer, and you can hold on to your passport.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) July 15, 2025
To find out more on eVisas and see whether you’re eligible, go to https://t.co/AHI9nWSoxw pic.twitter.com/tlZNSs2NpD
آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شاندار جیت پر نواز شریف کا بیان بھی سامنے آ گیا