ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹام لیتھم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سابق کپتان کین ولیمسن کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایشزسیریز : پہلے ٹیسٹ کے بعدتناؤ بڑھ گیا، میڈیا بھی میدان میں کود پڑا
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
گروئن انجری سے ری کوری کے بعد ڈیرل مچل کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 جبکہ تیسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔