میاں چنوں: لڑکی کی قابلِ اعتراض ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Nov 24, 2023 | 15:34:PM
میاں چنوں: لڑکی کی قابلِ اعتراض ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میاں چنوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہو گیا۔

میاں چنوں کے تھانہ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کی برہنا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا، ورثاء کے مطابق کئی روز سے ملزمان لڑکی  کی نازیبا وڈیوز کے نام پر لڑکی کے ورثاء کو بلیک میل کررہے تھے، ملزمان نے پہلے 50 ہزار روپے وصول بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی، پھر کیا ہوا؟ جانیے

پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔