غیر قانونی تقرری کیس، ضمانت خارج ہونے پر پرویز الٰہی کا ہائیکورٹ سے رجوع

Nov 24, 2023 | 12:20:PM
غیر قانونی تقرری کیس، ضمانت خارج ہونے پر پرویز الٰہی کا ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) محمد خان بھٹی کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے تقرری پر پرویز الہٰی کی ضمانت خارج ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، درخواست گزار پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عامر سعیدایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے ساتھ ایف آئی ار کی مصدقہ کاپی لف کر دوں گا، برائے مہربانی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن ضنم جاوید کی ضمانت کےباجود گرفتاری، عدالت سے اہم خبر آ گئی

پرویز الہٰی کی درخواست میں رجسٹرارآفس کا ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی نہ لگانے کا اعتراض لگایا لیکن لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا گیا اور عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کو سماعت کے لئے نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔