یوکرین میں روس کے متعدد میزائل حملے، 13 ہلاکتیں

Nov 24, 2022 | 11:09:AM
یوکرین میں روس کے متعدد میزائل حملے، 13 ہلاکتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کے یوکرین میں میزائل حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے، دارالحکومت کیف میں پانی اور بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے 70 کروز میزائل داغے گئے، جن میں سے یوکرینی ایئر فورس کے دعوے کے مطابق 50 کو تباہ کر دیا گیا۔

روسی فورسز نے فضائی حملے میں شہر کی اہم تنصیبات اور دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کے باہر ملازمین کا احتجاج

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 40 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے، یوکرین کو اسلحہ، گولہ بارود اور فضائی دفاعی آلات بھی دیے جائیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فوجی امداد سے یوکرین کو جنگی میدان میں بہترین مدد ملے گی، روس یوکرین کے لوگوں کو اندھیرے میں رکھنے کے لیے انفراسٹرکچر تباہ کر رہا ہے۔