راج کمار راؤ اور  جھانوی کپور فلم ’’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘‘ میں ایک ساتھ ..افتتاحی ویڈیو ریلیز

Nov 24, 2021 | 23:34:PM
اداکار، راج کمار راؤ،  اداکارہ، جھانوی کپور
کیپشن: اداکار راج کمار راؤ اور  اداکارہ جھانوی کپور

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار راج کمار راؤ اور  اداکارہ جھانوی کپور فلم ’’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارت کے اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔فلم کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک موشن پوسٹر شیئرکرتے ہوئے کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم میں راجکمار راؤ مہندرا کے کردار میں نظر آنے والے ہیں جب کہ جھانوی کپور مہیما کا اہم کردارنبھارہی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں راج کمار اور جھانوی کپور کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’کبھی کبھی ایک سپنا پورا کرنے کے لیے دو لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز ’آرنیک‘ کا ٹریلر ریلیز