وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

Nov 24, 2021 | 10:52:AM
فوادچودھری،ابھینندن،مزاحیہ میم
کیپشن: فوادچودھری،ابھینندن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو حال ہی میں بھارتی صدر رام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019ء کی فروری میں پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے پر ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے ان کی مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھینندن کو بھارتی ایوانِ صدر میں ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کرکے ایوارڈ کی جگہ ’چائے کا کپ‘ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ہے۔فواد چودھری

ویڈیو میں وہ کلپ بھی شامل ہے جس میں اُنہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے اُن کا طیارہ گِرایا جس کے بعد مقامی شہریوں نے اُن پر تشدد کیا اور پاک آرمی کے جوانوں نے اُنہیں بچایا۔اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں وہ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ابھینندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں پٹائی ہورہی تھی۔

فواد چوہدری نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ AbhiNoneDone کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی صدر نےابھینندن کو ویر چکرا سے نوا ز دیا