خوشخبری۔۔۔پاکستان میں کورونا کا تیزترین علاج دریافت

Nov 24, 2020 | 23:11:PM
 خوشخبری۔۔۔پاکستان میں کورونا کا تیزترین علاج دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے اپنی محنت سے کورونا کا تیز ترین علاج دریافت کرلیا ہے۔ شدید بیمار مریض صرف پانچ روز میں صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے اپنی محنت سے کورونا کا تیز ترین علاج دریافت کرلیا ہے۔ شدید بیمار مریض صرف پانچ روز میں صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہوچکے ہیں۔
میڈیاسے گفتگو میں ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ آئی وی آئی جی انجکشن ایک سے زائد افراد کے پلازمہ کو لیکر بنائی گئی ہے جو آئی سی یو میں زیرِ علاج 60 فیصد مریضوں جبکہ آکسیجن والے ایچ ڈی یو کے مریضوں میں 100 فیصد

کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
ماہرین ایک جانب حکومت کے تعاون اور اجازت کے منتظر ہیں تو دوسری جانب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔