عائزہ خان نے عوام کو فیس ماسک پہننے کی تلقین کردی

Nov 24, 2020 | 14:24:PM
عائزہ خان نے عوام کو فیس ماسک پہننے کی تلقین کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے عوام کو فیس ماسک استعمال کرنے کی تلقین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسے میں عائزہ خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں، انہوں نے عوام سے فیس ماسک پہننے کا کہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے خود بھی فیس ماسک پہن کر دلکش اور خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بھی ماسک پہننے کو کہا۔تصویر کے ساتھ پیغام میں عائزہ خان نے لکھا کہ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔

عائزہ خان کی تصویر کو مداحوں نے بےحد پسند کیا اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔