پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ، نئی قیمت سامنے آگئی

May 24, 2026 | 08:48:AM
پاکستان میں ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ، نئی قیمت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی نئی قیمت سامنے آگئی ، ایک کروڑ ریال کا بنڈل اس وقت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان کی غیر رسمی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان برقرار ہے،گذشتہ روز کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے کرنسی ڈیلرز نے بتایا مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں مسلسل اضافے کے باعث اس کی قدر بین الاقوامی ریٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کا ایک کروڑ کا بنڈل (10 ملین ریال) اس وقت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، یعنی 1,000 روپے میں تقریباً 10 لاکھ (1 ملین) ریال مل رہے ہیں۔

معاشی تجزیہ کار وں نے غیر معمولی "پریمیئم” کی دو بڑی وجوہات بتاتے ہوئے کہا بڑے ٹریڈرز اور انفرادی سرمایہ کار اس امید پر ریال خرید رہے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیشرفت یا پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ریال کی قدر عالمی سطح پر بڑھ جائے گی، جس سے انہیں بڑا منافع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی راستوں سے ایران کے ساتھ ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات، ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی غیر رسمی تجارت میں نقد ریال کی اشد ضرورت ہوتی ہے،حالیہ ٹرانزٹ رولز میں نرمی نے اس کیش بیسڈ لین دین کو مزید تقویت دی ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے خریداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی ریال بین الاقوامی سطح پر انتہائی غیر مستحکم کرنسی ہے، مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ فرق کسی بھی وقت سیاسی تبدیلیوں یا تجارتی پالیسی میں بدلاؤ کے باعث ختم ہو سکتا ہے، خریداروں کو جعلی نوٹوں کے خطرے سے بچنے کے لیے صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں سے ہی لین دین کا مشورہ دیا گیا ہے۔