محسن نقوی نے تہران سے واپس آتے ہی معاہدہ کی کوشش کامیاب ہونے کی مبارک دی، رضا امیری کی ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تہران میں ایران امریکہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لئے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جدوجہد کامیاب ہونے کی نوید سنا دی۔ اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کر کے بتایا کہ تہران سے واپس آتے ہی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہین فون کر کے معاہدہ کی کوشش کامیاب ہونے کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایکس پر اہم بیان سامنے آتے ہی وائرل ہو گیا۔
رضا امیری نے اپنے بیان میں بتایا کہ چند منٹ پہلے، پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر مبارکباد دی ہے۔
رضا امیری نے بتایا کہ میرے ملک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ معاہدے کے فریم ورک کی ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، ایران
ایرانی سفیر نے کہا، محتاط امید کے ساتھ یہ توقع کر سکتے ہیں کہ اگر دوسرا فریق مناسب عزم کا مظاہرہ کرے تو مثبت پیش رفت کی امید ہے جو ایران کے باوقار مؤقف،دلیر مسلح افواج کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔
رضا امیری نے یہ بھی کہا کہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور پاکستانی ثالثی کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی سفیر نے لکھا، مجھے امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کی مخلصانہ کوشیشں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی۔ خصوصا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی سنجیدہ سفارتی کاوشیں نمایاں ہے۔ میں اپنی جانب سے ان سب کی مخلصانہ کاوشوں پر دلی اور بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں۔
