قومی والی بال چیمپئین شپ پاکستان ائیرفورس نے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان نیشنل والی بال چیمپئین شپ پاکستان ائیر فورس نے جیت لی۔ آج شب فائنل میچ میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان نیوی کو پانچ سیٹ کے میچ میں تین ایک سے ہرایا۔
واہ کینٹ مین پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف واہ) میں قومی والی بال چیمپئن شپ کے لیے 16 ٹیمیں میدان میں آئیں۔
دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا کی تیم تھی جو اس مررتبہ سیمی فائنل تک ہی پہنچ سکے اور سیمی فائنل میں پاکستان ائیر فورس (PAF) نے واپڈا کو شکست دی تھی۔
پاکستان ائیر فورس نے سیمی فائنل کے اس انتہائی دلچسپ مقابلے میں دفاعی چیمپیئن واپڈا (WAPDA) کو 3-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جہاں بعد میں انہوں نے پاکستان نیوی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کل جمعہ کی شب ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے پاکستان آرمی کو ایک مشکل مقابلہ کے بعد شکست دی تھی۔
آج تیسری پوزیشن کے لئے دفاعی چیمپئین واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ واپڈا نے یہ میچ آسانی سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اسلام آباد: 55ویں سینئر مینز نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2026 کے لیے ملک بھر سے 16 ٹاپ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ پیر س 18 مئی سے پی او ایف واہ میں شروع ہو نے والے اس باوقار ایونت کے تمام میچوں کو شہریوں کی بھاری تعداد نے دیکھا جن میں خواتین اور بچے بھی نمایاں تھے۔
میچوں میں پاکستان کے والی بال کے بہترین ٹیلنٹ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ صوبوں اور وفاقی دارالھکومت کی تیموں کے ساتھ اداروں کی تیموں کے دلچسپ مقابلے ہوئے تاہم سیمی فائنل راؤنڈ مین چار اداروں کی تیمیں ہی پہنچ سکیں۔ صوبوں کی ٹیمیں ابتدائی میچوں میں ہی اداروں کی ٹیموں سے شکست کھا گئیں۔
چیمپئن شپ سے قبل ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان والی بال فیڈریشن (PVF) ایم بی جاوید کی زیر نگرانی جنرل ٹیکنیکل میٹنگ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ پی او ایف واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔
اجلاس میں والی بال کے سینئر حکام نے شرکت کی جن میں خالد وقار سیکرٹری ایگزیکٹو کمیٹی ریفری بورڈ PVF، قیصر بھٹی سیکرٹری سپورٹس POF اور نصیر احمد ڈائریکٹر ٹیکنیکل PVF شامل تھے۔ اس سیشن میں ٹیم منیجرز، کوچز اور ریفریز نے بھی شرکت کی جہاں چیمپئن شپ کے قوانین، تکنیکی معاملات اور پول ڈراز کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
دفاعی ہیوی ویٹ کو انتہائی مسابقتی گروپوں میں رکھا گیا۔ واپڈا نے اچھا کھیلا لیکن سیمی فائنل میں وہ اس مرتبہ چیمپئین بننے والی پی اے ایف کی بہتر کوآرڈینیشن کا سامنا نہیں کر پائے۔
پول اے میں واپڈا، اے ایس ایف، پولیس، خیبر پختونخوا کی ٹیمیں تھیں۔
پول بی میں پی اے ایف، اسلام آباد، بلوچستان، اے جے کے کی ٹیمیں تھیں۔
پول سی میں پاکستان نیوی، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔
پول ڈی میں پاکستان آرمی، پی او ایف، ریلوے، ایچ ای سی کی تیمیں تھیں۔
روایتی پاور ہاؤسز بشمول آرمی، واپڈا، نیوی اور پی اے ایف ٹائٹل کے لیے فیورٹ تھے، جبکہ ابھرتی ہوئی صوبائی ٹیموں نے اداروں کی ٹیموں کو اچھا چیلنج کیا لیکن اداروں کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے راستے کی ہر رکاوٹ کو آسانی سے ہٹا دیا۔
فائنل میچ کی رپورٹ؛ پاکستان ائیر فورس بمقابلہ پاکستان نیوی
واہ آرڈیننس فیکٹری (POF) اسپورٹس کمپلیکس کے انڈور جیمنیزیم میں کھیلے گئے اس فائنل معرکے میں پاکستان ائیر فورس (PAF) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو شکست دے کر نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کا تاج اپنے سر پرسجا لیا۔
فائنل میچ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان ائیر فورس نے اپنے بہترین اسمیشرز اور مضبوط ڈیفنس (بلاکنگ) کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔
پہلا سیٹ
پی اے ایف نے بہترین آغاز کیا اور نیوی کے خلاف برتری قائم کرتے ہوئے پہلا سیٹ جیت لیا۔
کم بیک کی کوشش
پاکستان نیوی نے سیمی فائنل میں آرمی کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد جیسے زبردست کم بیک کیا تھا، ویسے ہی فائنل میں بھی انہوں نے ائیر فورس کو سخت مقابلہ دیا، لیکن پی اے ایف کے اٹیکرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔
فاتحانہ گرفت
ائیر فورس نے فائنل میچ کے دوسرے سیٹ میں نمایاں طور سے فاتحانہ گرفت حاصل کر لی۔ اس سیٹ کی ابتدا سے تیسرے سیٹ کے اختتام تک کئی مرتبہ دونوں ٹیموں کا سکور تو برابر ہوا لیکن پی اے ایف کی ٹیم کی نفسیاتی برتری ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ مستحکم ہوئی۔

نمایاں کارکردگی (Key Players)
پورے ٹورنامنٹ بشمول فائنل اور سیمی فائنل میں ائیر فورس کی فتح کے پیچھے ان کھلاڑیوں کا اہم کردار رہا۔
فہد اور رضا: ائیر فورس کے مین اسمیشرز جنہوں نے نیوی کے ڈیفنس کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
آفاق خان اور عبدالرؤف: انہوں نے نیٹ پر بہترین بلاکنگ اور نیٹ پاسنگ کے ذریعے نیوی کے بڑے کاؤنٹر اٹیکس کو ناکام بنایا۔
