44ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

May 24, 2025 | 15:35:PM
44ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو 3 دن میں رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز کے حالیہ عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیں،ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل، فرزانہ شہزاد، عامر شہزاد، ارشد محمود، رضوان الحق سمیت 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔