صحت کارڈپلس میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کردیاگیا: بیرسٹر سیف

May 24, 2025 | 15:26:PM
صحت کارڈپلس میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کردیاگیا: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کر دیا گیاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج اب مفت فراہم کیا جائے گا، آلہ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیاہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مردان سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، دیگر بیماریوں کا علاج بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی مفت تیاری کرائی جائےگی

انہوں نے کہا کہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے، 753 ہسپتالوں میں صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔