اُشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

May 24, 2025 | 12:01:PM
اُشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ اشنا شاہ کی کوریوگرافر کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں،حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں اور تمام اسٹیپس بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی نغمے اور موسیقی پر پورا اترے،اشنا شاہ نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ کرکے ان کا تعارف بھی مداحوں سے کرایا۔

اداکارہ نے رقص کے لیے ایک وطن کے نغمہ کاانتخاب کرکے اس بات کا بھی پیغام دیا کہ اب ہمیں اپنی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:"مسٹر بیسٹ"دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی،کتنی دولت کے مالک ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے مداحوں نے اس پرفارمنس کو ایک مکمل پیکیج قرار دیتے ہوئے اپنے وطن کے نغمے کے انتخاب کی تعریف کی ہے۔