پشاورباچا خان ایئرپورٹ پرفلائٹ سیفٹی کے لئے دفعہ 144 نافذ

May 24, 2025 | 10:39:AM
پشاورباچا خان ایئرپورٹ پرفلائٹ سیفٹی کے لئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاورضلعی انتظامیہ نےطیاروں کوحادثات سےبچانے کے لئےپشاورباچا خان ایئرپورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی،کبوتر بازی اور لیزر بیم کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

پشاورضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق پشاور ایئرپورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر لائٹس کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،یہ پابندی دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گی۔