چودھری حسین الٰہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان، ق لیگ میں دوبارہ شامل

May 24, 2023 | 21:20:PM
چودھری حسین الٰہی کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان، ق لیگ میں دوبارہ شامل
کیپشن: حسین الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہاکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ناقابل برداشت ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا دل نہیں مان رہا تھا اب ان کا ساتھ دوں،تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ختم کرتے ہیں۔
حسین الٰہی کا مزید کہناتھا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق غلط ثابت ہو رہے ہیں،چودھری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں،چودھری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے،ان کاکہناتھا کہ فیملی کے ساتھ لندن آیا تھاجلد پاکستان آﺅں گا۔
چودھری حسین الٰہی کےساتھ چودھری احسن گھرال نے بھی مسلم لیگ قاف میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر اہلیہ حبا کا ردعمل بھی سامنے آگیا