شعیب اختر کا اداکا ر فہد مصطفیٰ کو اپنی باﺅلنگ کا سامنا کرنے کا چیلنج 

May 24, 2021 | 23:32:PM
شعیب اختر کا اداکا ر فہد مصطفیٰ کو اپنی باﺅلنگ کا سامنا کرنے کا چیلنج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سا بق قومی فا سٹ باﺅلر اور مایہ نا ز کر کٹر شعیب اختر نے پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کو چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ نیٹ پریکٹس کررہے ہیں، ان کی کرکٹ کھیلنے کی شاندار صلاحیت دیکھتے ہوئے ناصرف صارفین بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر سمیت دیگر کرکٹرز بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
ویڈیو پر شعیب اختر نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'فہد آپ نے غلط پیشہ اختیار کرلیا ہے، آئیں اور پاکستان کیلئے کھیلیں لیکن پہلے نیٹ میں میرا سامنا کرلیں۔شعیب اختر نے چیلنج کرتے ہوئے پوچھا 'کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں۔ اسی ویڈیو پر ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ،انہوں نے فہد کو داد دیتے ہوئے کہا 'بھئی واہ! بھائی آپ بھی ابو ظبی ساتھ آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔گلیڈی ایٹرز کا اہم ترین فاسٹ بائولر پی ایس ایل سے باہر