امریکا:ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ 2023 تک ملتوی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی کرکٹ بورڈ نے کورونا وبا کی وجہ سے امریکا میں اس سال لانچ ہونے والے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کو 2023 تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ایم ایل سی کےممبروں نے لیگ کو دوسری مرتبہ ملتوی کردیا ہے ، حالانکہ امریکی کرکٹ حکام کا دعوی ہے کہ وہ 2022 میں چھ ٹیموں کے ساتھ لیگ شروع ہونے سے قبل 2022 میں ایم ایل سی ٹی 20 نمائشی میچ کی میزبانی کرنے میں کامیاب ہوں گے۔گذشتہ سال دسمبر میں یہ اطلاع ملی تھی کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے امریکہ کے لاس اینجلس نائٹ رائڈرز کی ٹیم میں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘۔۔ مجروح سلطان پوری کی آج 21ویں برسی