ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی، یہ رجیم چینج ہے،نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے: ٹرمپ

Mar 24, 2026 | 23:56:PM
ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی، یہ رجیم چینج ہے،نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

 پاکستان میں رات بارہ بجے سے کچھ پہلے وائت ہاؤس میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کردی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔  سعودی عرب، یو اےای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔

ٹیگز: