اسحاق ڈار سے چینی سفیراور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیراور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر کے ساتھ بات چیت میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کمی پر زور دیا۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسحاق ڈار کی دونوں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا کہ ملاقاتوں مین گفتگو کا مرکزی نکتہ مشرقِ وسطیٰ کی سورتحال تھی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ،الگ ملاقات کی جہاں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی پر زور دیا۔
اسحاق ڈار اور جیانگ زی ڈونگ نے تمام حالات میں آزمائے جا چکے سٹریٹیجک تعاون اور پارٹنر شپ کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے اسلام آباد کے ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کرنے کی تصدیق کر دی
آج ہی پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران امریکہ تنازعہ کے فوری حل کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ سے گفتگو
وزارتِ خارجہ جے ترجمان طاہر انداربی نے بتایا کہ آج ہی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے فون پر گفتگو کی۔
دونوں راہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع، بشمول تین پاکستانی شہریوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں راہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: جنگ بندی کی امید کے باوجودجنگ ؛ کروڈ کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھنےکارجحان