فینسی نمبر پلیٹوں کے شوقینوں کی شامت؛ کریک ڈاؤن کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

Mar 24, 2026 | 22:39:PM
 فینسی نمبر پلیٹوں کے شوقینوں کی شامت؛ کریک ڈاؤن کی تاریخ کا اعلان ہو گیا
کیپشن: "الگ" نظر آنے والی نمبر پلیٹیں لگا کر بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اب وہ عام قانون پسند شہریوں سے کچھ زیادہ با اثر نظر آتے ہیں۔ اس رجحان کے زیر اثر موٹر سائیکل جیسی معمولی سواری رکھنے والے بھی فینسی نمبر پلیٹیں لگا کر خﷺد کو با اثر ظاہر کرنے کی سعی کرتے نظر آتے ہیں، اس سے ٹڑیفک مینیجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اضافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رنگ برنگی غیر قانونی نمبر پلیٹیں گاڑیوں پر ٹانک کر قانون پسند شہریوں کو "متاثر" کرنے کے شوقین تیار ہو جائیں، کریک ڈاؤن شروع ہونے والا ہے۔

کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آویزاں کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔  نام نہاد "فینسی نمبر پلیٹس" والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو دیکھنتے ہی ان کے مالکان کو دھر لیا جائے گا۔ 

کراچی پولیس کے چیف نے بتایا ہے کہ شہر میں 30 مارچ سےفینسی، پرائیویٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی۔

 ٹریفک پولیس غیر قانونی حرکتوں سے روکنے کی جتنی کوششین کرتی ہے وہ سب کچھ دن تک  ہی مؤثر رہتی ہیں، سختی کم ہوتے ہی قانون شکنی کے عادی شہری دوبارہ غیر قانونی حرکتین کرنے لگتے ہیں۔ فینسی نمبر پلیٹ لگا کر اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کو دوسروں سے الگ ظاہر کرنا بعض لوگوں کی پرانی عادت ہے تاہم اب کراچی پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ یہ خراب عادت چھرﷺا کر ہی دم لین گے۔ 
کراچی پولیس چیف کے  بیان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر 30 مارچ سے ایسی تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا جو قانون کے مطابق طے شدہ نمبر پلیٹ کے سوا کوئی بھی نمبر پلیت استعمال کر رہے ہیں۔

 کراچی پولیس چیف کے بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر صرف حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس  نصب کریں۔  نام نہاد فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے۔

مختلف نمبر پلیٹ  اور جعلی نمبر پلیٹ پولیس کو   شناخت میں یکساں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس لئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ نام نہاد فینسی نمبر پلیت کو بالکل برداشت نہیں کیا جائےگا۔ 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2026 سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پرائیویٹ /فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی پولیس نے عوام سکو وارننگ دی ہے کہ  پریشانی سے بچنے کے لیے فوراً اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں اور صرف سرکاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔