پاکستان ریلویز کی بڑی کامیابی،عید کے 3 دنوں میں ریکارڈ آمدن

Mar 24, 2026 | 15:19:PM
پاکستان ریلویز کی بڑی کامیابی،عید کے 3 دنوں میں ریکارڈ آمدن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پاکستان ریلویز نے عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل کی، جسے حکام نے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن حاصل ہوئی، اس کے علاوہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے مجموعی آمدن 1 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ آمدن ادارے کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اور اس پر ریلوے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑی کامیابی!پاکستان  میں  تیل کی پیداوار کا آغاز

انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، معیاری سہولیات اور مضبوط ٹریک مسافروں کا بنیادی حق ہیں اور ان دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ آئندہ تین سال میں کراچی سے روہڑی ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔