حافظ آباد :نوجوان کو لڑکی سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا

Mar 24, 2024 | 09:08:AM
حافظ آباد میں لڑکی سے دوستی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) حافظ آباد میں لڑکی سے دوستی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی اور اس کے رشتے داروں نے نوجوان کو ملنے کے بہانے بلا کر تشدد کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان ساری رات لڑکے پر تشدد کرتے رہے اور قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر اشرف بھٹی انتقال کر گئے

پولیس کی جانب سے لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔