راج کمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کردیا

Mar 24, 2023 | 22:53:PM
راج کمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  کے معروف اداکار راج کمار راؤ  نے اپنی نئی فلم بھیڑ کی ریلیز پر  سرجری کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار راج کمار اپنی نئی  فلم "بھیڑ " کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بروز جمعہ  آج او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر   ریلز کی گئی جس میں انہوں نے پولیس افسر انوبھوسنہا کا کردار ادا کیا ہے۔ انوبھوسنہا کی ہدایتکاری پر بننے والی اس فلم  میں کورونا وباء کے دوران بھارت کے اندر ریاستی سرحدیں بند کرنے کا تاریک دور فلمایا گیا ہے ۔ کورونا وبا ءکے دوران بھارتی ریاستوں نے اپنی سرحدیں بند کرلی تھیں تاکہ شہری جہاں ہیں وہیں رہیں، کسی اور ریاست میں داخل نہ ہوں۔فلم کی پروڈوکشن کے وقت راج کمار راوَ نے  سرجری کی افواہوں سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا کہ " نہیں بھائی کوئی سرجری نہیں کی گئی  ،پلاسٹ سرجری کی باتوں  پر صرف ہنس ہی سکتا ہوں"۔

خیال رہے کہ ماضی میں ورسٹائل اداکار نے کئی مواقعوں پر فلم میں ہیرو کے کردار کیلئے مسترد کیے جانے کے متعلق بتایا تھا۔راج کمار کا کہنا تھا کہ" انہیں ان کے ظاہری خد و خال اور قد کاٹھ کی بنیاد پر کئی بار مسترد کیا گیا"۔انہوں نے کہا کہ" ایک بار مجھے میری بھنوؤں کی وجہ سے فلم میں منتخب نہیں کیا گیا"۔