سجل علی کی احد میر سے علیحدگی۔ صحافی خاتون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Mar 24, 2022 | 10:34:AM
 سجل علی کی احد میر سے علیحدگی۔ صحافی خاتون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: سجل علی احمد رضا میر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز  انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق صحافی خاتون کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شوبز جرنلسٹ حسن چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ شوبز کی معروف خاتون صحافی سے ورچوئل گفتگو کر رہے ہیں۔ورچوئل گفتگو میں خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ سجل کے علاوہ ان کے دیگر ذرائع بھی جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔مارچ 2020 میں شوبز کی دونوں شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھی تھی تاہم حال ہی میں دو سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی دیکھنے میں آئی ۔

خاتون صحافی کے مطابق کیوں کہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ۔ آسٹریلین اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

خاتون صحافی نے مزید کہا کہ میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔ 

خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پریشان حال شوہر نے ظالم بیوی سے نجات کا ایسا طریقہ ڈھونڈاجو وہم گمان میں بھی نہ تھا