بیوی تنخواہ چھین کر روزانہ پٹائی لگاتی تھی،شوہر نے انتہائی قدم اٹھالیا

Mar 24, 2022 | 09:28:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تنخواہ چھین کر روزانہ پیٹنے والی خاتون کے شوہر نے ایسا قدم اٹھا لیا جو وہم گمان میں بھی نہ تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دھار میں بیوی کی جانب سے تنخواہ چھین کر روزانہ پٹائی لگانے پر شوہر نے خوفناک قدم اٹھا لیا  شوہر (دپیک) نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی، شوہر نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

شوہر نے خودکشی کرنے سے قبل بیوی کے نام ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں اس نے خودکشی کی وجہ بیان کی۔ دپیک کے گھر والوں نے اس کی بیوی اور سالوں کے خلاف مقدمہ درج کرا لیا،خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور دپیک کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق پورے معاملے کا انکشاف دیپک کی جیب سے لکھے گئے خودکشی نوٹ سے ہوا ہے، دیپک نے اپنے استحصال کے بارے میں نوٹ میں پوری بات لکھی ہے،دپیکا کے بھائی شنکر نے بتایا کہ دپیک کی بیوی اپنے بھائیوں سے اس کو پٹواتی تھی، اس کی تنخواہ چھین لیتی تھی، ان سبہی باتوں کو لے کر دپیک گزشتہ کئی دنوں سے پریشان تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ آئی سی یو میں آتشزدگی