اداکارہ سارا علی خان نے سو شل میڈیاپر شا دی کا اشتہا ر دے دیا

Mar 24, 2021 | 18:49:PM
 اداکارہ سارا علی خان نے سو شل میڈیاپر شا دی کا اشتہا ر دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر سے شائقین اور مداحوں کا دل بہلاتی رہتی ہیں۔ اب سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ دلہن بنی  سجی سنوری نظر آرہی ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ دلہن کی طرح سجی سنوری نظر آرہی ہیں ۔یہ تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔


دراصل وہ منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن کے لہنگے میں نظر آرہی ہیں جبکہ مداح ان کی خوبصورتی کے اور بھی قائل ہوگئے ہیں۔


سو شل میڈیا پر سارا علی خان کا یہ انداز کافی پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی دل کھو ل کر تعریفیں کررہے ہیں ۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارا نے لکھا کیا اس سگھڑ ، گھریلو ، سنسکاری لڑکی کیلئے شادی کا رشتہ ہے ؟