ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں, ایرانی وزیر خارجہ کی یوم پاکستان پر مبارکباد  

Mar 24, 2021 | 10:43:AM
ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں, ایرانی وزیر خارجہ کی یوم پاکستان پر مبارکباد  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے قومی دن کی سالگرہ پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کو برادرانہ اور قریبی پڑوسی سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین دوستی برقرار رہے۔ 65 سال قبل پاکستان کو دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو برادرانہ اور قریبی پڑوسی سمجھتے ہیں اور حکومتوں اور قوموں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔حسن روحانی نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نئے فارسی سال (نوروز) کی مبارکباد بھی دی اور کووڈ 19 میں وبائی مرض اور اس سے دنیا بھر کے لوگوں کو جو پریشانی کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس لعنت کو جلد از جلد انسانی معاشرے سے ختم کیا جائے گا۔